Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78
Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84
گھر کی سجاوٹ میں ….. پودے زندگی کا احساس
پودے …. پھول زندگی ہیں …. زندہ رہنے کا احساس دلاتے ہیں ….. ان کے بغیر زندگی کتنی ادھوری …. بے رنگ اور بے مزہ ہے …. دکھوں اور تکلیفوں میں یہ سر سبز پودے آپ کی زندگی میں بہار کی نوید لاتے ہیں….. انہی پودوں کو دیکھ کر ان کی خوبصورتی میں کھو کر دکھوں کو کم کرنے میں مدد ضرور ملتی ہے۔ آنکھوں کو ٹھنڈک اور دل و دماغ کو ایک سکون حرارت ملتی ہے ….
ویسے قدرت کی اس تخلیق …. یعنی سر سبز پودوں …. میں اللہ نے کیا شان رکھی ہے …. قدرت کے اس حسن میں زندگی کا ا حساس تو ہے ہی۔ ….. آکیسجن اور حرارت بھی ان پودوں اور پتوں سے ہمیں ملتی ہے۔ اگر گھر کی تنزئین و آرائش کی بات کی جائے….. تو گھر میں بے شک کتنا کچھ ہی کیوں نہ ہو ….. گھر کو سجانے میں آپ ہزاروں چیزیں رکھ لیں …… لیکن پودوں کے بغیر گھر میں ادھورا پن کا احساس ہوتا ہے۔ گھروں کے کونوں میں لگے قدرتی سدا بہار پودوں کا اپنا ہی حسن ہے …… اور خاص کر گھر کی ا نٹیرس میں لگے پودے تو نظر پڑتے ہی …. طاقت، سکون اور خوشگوار تازگی کا احساس دلاتے ہیں …..
یہ سدا بہار پودے گھر کے حسن اور سجاوٹ میں اضافہ کرتے ہیں۔ویسے تو بیشمار پودے ہیں جو گھر کے اندر رکھ سکتے ہیں …. لیکن زیادہ تر پام …. منی پلانٹ …. ایور گرین ….لکی بمبو اور ایلو ویرا کے پودے گھر میں رکھے جاتے ہیں…. ان کو پانی بھی کم ہی ڈالنا پڑتا ہے۔ آپ شام میں گھر میں تھکے ہوئے داخل ہوتے ہیں ….. تو پودوں پر نظر پڑتے ہی ….. تمام تھکن دور ہو جاتی ہے …. خاص کر جب آپ کے گھر میں مہمان آئیں ….
تو مہما نوں پر بھی خوشگوار اور صحت مند تا ثر پڑتا ہے ….. گھر کی سجاوٹ میں بہت زیادہ چیزوں کا کردار نہیں ہوتا …. دراصل گھر کی نفاست…. صفائی ستھرائی ، ترتیب، او ر سلیقہ سے رکھی ہوئی چیزوں اور سر سبز پوددں سے گھر کو چار چاند لگ جاتا ہے۔ پودوں کے حسن کی اپنی ہی بات ہے …. تو ضرور اپنے گھر کے کونوں ….. خاص کر گھر کی انٹیرس میں پودے….گملے ضرور رکھئے۔اس سے گھر کی خوبصورتی کیساتھ گھر کا ماحول خوشگوار اور صحت مند تو رہتا ہی ہے اور بہت سے جراثیم اور بیماریاں بھگانے میں مد د ملتی ہے۔