Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78
Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84
سندھی بریانی
بچے ہوں….بڑے ہوں سب کی پسندیدہ ڈش بریانی….بریانی کا نام سنتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے….کسی پارٹی….دعوت میں بیمشار ڈشیں کھانے کی ہوں اوراگر بریانی بھی ہوں تو ز یادہ تر شوق سے بریانی ہی کھائی جاتی ہے….بہت اچھی بریانی بنانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں….اتنی مشکل بھی نہیں….لیکن بہت مزے دار بریانی بنانے میں مہارت حاصل کر لینی چاہیئے تاکہ کھانے والے انگلیاں چاٹتے رہ جائیں۔اور خاص کر اپنے بچوں کی پسندیدہ ڈشیں تو بنانی پڑتی ہیں۔
اجزاء
چاول….ایک کلو
چکن……ایک کلو
پیاز…..آدھ کلو
ٹماٹر….چار سے پانچ
لہسن پیسٹ….دوچمچ
ادرک پیسٹ….دوچمچ
ہرادھنیا…..ایک پیالی
پودینہ…..ایک پیالی
ہر ی مرچیں….چھ سے سات عدد
بریانی مصالحہ…ایک پیکٹ یا حسب ضرورت
اچارگوشت مصالحہ….آدھا پیکٹ
دہی……ایک پیالی
ٹماٹر اوپر ڈالنے کیلئے
طریقہ
دیگچے میں زیادہ پانی ڈال کر پہلے چاول بوائل کرلیں….یاد رہے کہ چاول بہت زیادہ گلانے نہیں ہیں….چاہیں تو اس میں تھوڑے سے لونگ، الائچی چھوٹی بڑی،دارچینی، ثابت کالی مرچیں، ڈال کے ابال لیں۔ان مصالحوں کے بغیر بھی چاول ابالے جا سکتے ہیں…. جب چاول ابل جائیں توکسی بڑی چھلنی میں ڈال کر چاولوں کا پانی نکال لیں۔ دوسری طرف ککر میں یا دوسرے کسی پین میں پیاز ڈال کر فرائی کرلیں….جب پیاز فرائی ہوجائیں تواس میں لہسن ادرک کاپیسٹ ڈال دیں….اب ٹماٹر کاٹ کرڈال دیں…..تھوڑا پانی ڈال کے پیاز اورٹما ٹر گلالیں….اب پانی خشک ہونے لگے تو چکن اوربریانی مصالحہ اوراچار گوشت مصالحہ ڈال کے بھونیں…..لیموں کا رس بھی ڈال لیں اگر دہی ہو تووہ بھی ڈال کر بھنائی کریں۔ مصالحہ تھوڑا نرم رکھ لیں….. یا تھوڑا خشک کرلیں….. بس مصالحہ آئل چھوڑنے لگ جائے۔
اب بڑے دیگچے میں تھوڑا تیل لگائیں….تھوڑا سا مصالحہ دیگچے میں ڈالیں….پھر چاول ڈالیں… پھر،مصالحہ…. پھر چاول…..اس طرح چاول اورمصالحہ کی تہیں لگاتے جائیں….آخر میں پودینہ، دھنیا، کٹی ہری مرچیں، لیموں کی گول قتلیاں کاٹ کر ڈال سکتے ہیں۔ گول ٹماٹر کاٹ کر ڈال سکتے ہیں۔ زردہ رنگ ڈالیں اوردم دے دیں…. جب چاولوں کو ہلائیں تو طریقے سے الٹے سیدھے کریں….ہلکے ہاتھوں سے۔۔۔مزے کی چٹ پٹی بریانی تیار ہے۔