خدارا! نفرتوں کو نہ پالیں…محبتوں کو فروغ دیں

قائداعظم محمد علی جناح کی پیدائش25دسمبر1876ءکوکراچی میں ہوئی25دسمبر کا دن بہت خاص اہمیت کا حامل ہے ہمارے عظیم لیڈر اورہیرو جنہوں نے مسلمانوں کی رہنمائی کی… اورانہیں ایک پرچم تلے جمع کیا…آپ کی محنت رنگ لے آئی اورایک طویل جدوجہد کے بعد مسلمانوں نے ایک الگ آزاد وطن پاکستان حاصل کیا۔آپ ایک نڈر،محنتی، ذہین،بہادر اورمحنتی انسان تھے۔مسلمانوں کو محنت اورایمانداری کادرس دیا۔
اورمسیحی برادری کاتہوار بھی پوری دنیا میں 25دسمبر کومنایا جاتا ہے….مسیحی برادری کے لوگ اس دن تیار ہوکر اپنی عبادات گاہوں میں جاتے…خصوصی عبادات کرتے..اوراپنی رسومات کوادا کرتے ہیں۔
قائداعظم محمد علی جناح نے محنت، دیانتداری اورعزم وہمت، محبت اوریگانگت اورامن کا پیغام دیا، ان اصولوں پر قائم رہ کر ہی ہم اس ملک کو آگے لیکر جاسکتے ہیں…لیکن افسوس!حالات بالکل بدتر سے بدتر ہوتے چلے جارہے ہیں… قوم ایسی دلدل میں دھنستی چلی جارہی ہے… جہاں سے واپسی کارستہ بھی ممکن نہیں..نوجوان نسل میں صبر،برداشت کامادہ ختم ہوتا چلا جارہاہے…انسانیت دم توڑتی چلی جارہی ہے..آئے روز نئے سے نئے واقعات جنم لے رہے ہوتے ہیں…ایسے ایسے گھناؤنے..خوفناک حادثات ہورہے ہیں کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

کیا قائداعظم نے یہ درس دیا…کیا اسلام ہمیں یہ سکھا رہاہے…ہم اس وطن میں جو چاہے کرتے پھریں…دندناتے پھریں…خون ریزی کرتے پھریں…زیادتیاں کریں…دوسروں کود ھوکہ دیں…نفرتوں کو پروان چڑھائیں…لڑائی جھگڑیں کریں..اپنے کلچر اورروایات کوبھول کر غیر ملکی رنگ میں رنگتے چلے جارہے ہیں۔لباس، شادی بیاہ میں ایسی ایسی رسومات اوربے دریغ پیسہ خرچ کررہے ہیں…جس کا دور دور تک اسلام میں ایساتصور اورنہ ہماری روایات…اسلام کے تشخص کو بگاڑتے چلے جارہے ہیں اوراپنی روایات کو کچلتے جارہے
ہیں۔۔۔مہنگائی نے غریب اب توحتیٰ کے متوسط طبقہ کا بھی جینا محال کردیاہے۔ہماری گورنمنٹ اورسیاستدانوں کی آپس کی لڑائیوں اورنت نئے بیان بازیوں میں مصروف نظر آتے ہیں۔۔ملک کوایسے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے…دنیامیں مہنگائی، آلودگی، کرپشن، معیشت کی بدحالی میں نمبر1 ہوتے چلے جارہے ہیں…ملک مسائل کا صرف شکار نہیں بلکہ مسائلستان بن چکا ہے۔ہم نے آج بھی قائداعظم محمدعلی جناح کے اصولوں پر عمل نہ کیا….ان کے بنائے وطن کی حفاظت نہ کی…اسلام کے دیئے ہوئے درس پر عمل نہ کیا توہم ڈوب توپہلے ہی رہے ہیں…..مزید ڈوبتے چلے جائیں گے…جہاں نہ واپسی کا رستہ ہوگا….نہ مواقع باربار ملیں گے…نہ وقت اوریہ لمحے باربار لوٹیں گے…نہ قیمتی اورپیاری زندگی دوبارہ ملے گی…جو وقت جو لمحے آج ہمارے پاس ہے..خدارا! اس کی قدر لیں…ہرلمحہ کا ہمارے اوپر بہت بڑی ذمہ داری ہے…ایک ایک لمحہ کو غنیمت جانیں…اچھے سے اچھے کام کرجائیں..جس سے ہماری فیملیوں کو سکون ملے اپنے غلط کارناموں کیوجہ اپنی فیملیز کو داؤ پرنہ لگائیں…ان کا خاص کر اپنے والدین کی عزتوں کوخیال کرلیں…جنہوں نے ہمیں کن تکلیفوں سے پالا اوربڑا کیا…نوجوانوں نے جوجو سیالکوٹ کے واقعے میں ملوث تھے…یا ہر توروز کے خوفناک درندگی جیسے بھیانک کارنامے جو سرانجام دیتے ہیں۔۔۔اپنے والدین کو توجیتے جی ماردیتے ہیں….خدارا! ان پر رحم کریں۔
اس وطن کی حفاظت کریں…اس وطن کے لوگوں کا خیال کریں۔۔۔خاص کر دوسرے مذاہب کااحترام کریں…ہمارا اسلام کسی صورت…کسی صورت بھی دوسرے غیرمسلموں کو مارنے کی اجازت ہرگز نہیں دیتا…غیرمسلموں اوردوسرے تمام مذاہب کا اوران لوگوں کااحترام کیاجائے….خدارا نفرتوں کو نہ پالیں….محبتوں کو فروغ دیں…تفرقہ بازی سے بچیں..مثبت سوچوں مثبت رویوں کو اپنائیں…اس پیارے وطن کا نام روشن کریں…ایسا معاشرہ ہم سب ملکر فروغ دیں…جس میں ہم آہنگی،بھائی چارے اورپیارومحبت کی فضائیں رنگ لائیں…ایسے ایسے کارنامے سرانجام دیں جس سے ہمارے والدین اور اس وطن کانام پوری دنیا میں روشن ہو…ہماراتعلق کسی بھی شعبے سے ہوکسی بھی کلاس سے ہو۔۔۔جو ہم ہیں۔۔۔ جہاں ہیں ہم بہت کچھ اس وطن کی خاطر کرسکتے ہیں اورکرنا چاہئے یہ ہماری ذمہ داری بھی اورفرض بھی