Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

مزے دار اور منفرد چکن رول پراٹھا

ہر موسم میں …. بچے بڑے سب کھائیں شوق سے
اجزا
چکن کیوبز …… آدھ کلو
نمک ….. آدھا چائے کا چمچ
سرخ مرچ …. آدھا چائے کا چمچ

ہلدی …… آدھا چائے کا چمچ
تکہ مصالحہ ….. 1 چائے کا چمچ
دہی ….. 4 سے 5 کھانے کے چمچ
میدہ ….. 2 کپ
نمک …. 1 چائے کا چمچ
تیل …. 1کھانے کا چمچ

چٹنی کے اجزا
کٹا ہوا دھنیا …. 1 پیالی
پودینہ کٹا ہوا….1پیالی
سبز مرچ …..4 عدد
لہسن …. 4 جوئے
لیموں کا رس ….1کھانے کا چمچ
دہی ….. 5کھانے کے چمچ
میونیز ….. 4 سے 5کھانے کے چمچ

ترکیب


چکن کیوبیز میں تمام مصالحے ڈال کر کچھ دیر کیلئے رکھ دیں۔ پھر ایک پین میں تھوڑا سا تیل ڈالیں….اور

مصالحہ لگا کر سارا چکن پکنے کیلئے رکھ دیں۔ جب چکن گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو اتار لیں۔ دوسری ایک طرف باؤل میں میدہ، نمک اور تیل شامل کر کے پانی سے آٹا گوندھ لیں ….. اور تھوڑی دیر کیلئے چھوڑ دیں۔ بلینڈر میں پودینہ، ہرا دھنیا، سبز مرچ، لیموں کا رس اور لہسن ڈال کر چٹنی بنا لیں۔ پھر یہ چٹنی کے دو کھانے کے چمچ مایونیز میں شامل کر دیں۔ اور دو کھانے کے چمچ چٹنی دہی میں شامل کر دیں۔ اب گوندھے ہوئے آٹے کے 4 سے 5 پراٹھے بنا لیں۔ پراٹھے میں مایونیز وا لی چٹنی لگائیں ….. پھر چکن کے کیوبز لگائیں ….. دہی کی چٹنی اوپر سے ڈال دیں۔ لچھے دار کٹے ہوئے پیاز بھی لگائیں ….. اور پراٹھے کے رول بنائیں ….. اور ریپنگ شیٹ میں لپیٹ کر پیش کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں