Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78
Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84
گلاب کے پھول خوبصورتی کے علاوہ تازگی کا احساس
گلاب کاپھول نہ صرف دنیا میں محبت کے پیغام کیلئے استعمال ہوتا ہے بلکہ گلاب کو محبوب سے تشبہیہ دی جاتی ہے۔گلاب دنیا بھر میں خاص وعام کیلئے ایک پسندیدہ پھول کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس پھول میں اتنی کشش، خوبصورتی اورجاذبیت ہے کہ ہرایک کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔ماہرین نباتا ت نے گلاب کے متعلق اپنی جدیدترین تحقیق میں کہا ہے کہ گلاب کاوجود تقریباً چالیس ملین سال سے قبل ہے…قدیم روم اورمصر کی تاریخ میں گلاب کاتذکرہ کثرت سے ملتا ہے۔اہل روم اہل قدیم سے ہی گلاب کے دلدادہ تھے….کسی زمانے میں دریائے نیل کے کنارے میلوں تک گلاب کے باغات تھے…اہل ایران تو گلاب کے عاشق تھے…گل وبلبل کے سوزوعشق کی داستان کاآغازیہیں سے ہوا…فارسی اور اردو کی شاعری کی اصل خوبصورتی بھی گلاب کے دم قدم سے ہے…جب گلاب کھلتے ہیں توچاندنی راتوں میں عنادل اپنے محبوب سے ملنے کیلئے گلستانوں کارخ کرتے ہیں۔شیکسپیئر نے اپنے ڈراموں تقریباً60مرتبہ گلاب کاتذکرہ کیا ہے…حکومت برطانیہ کاقومی پھول گلاب ہے..اورفرانس گلابوں کی سرزمین کی حیثیت سے بین الاقوامی شہرت کاحامل ہے۔امریکہ میں گلاب کے پھولوں سے مختلف کام لیئے جاتے ہیں۔
سفید گلاب مریضوں کوپیش کئے جاتے ہیں..سفید گلاب پاکیزگی اورصحت یابی کی علامت ہے۔
کرسمس اورویلنٹائن کے موقع پر پوری دنیا میں محبو ب کوسرخ گلاب کاتحفہ دیا جاتا ہے..یوں اسے اظہار محبت کے طورپر استعمال کیا جاتا ہے…تقریباً ہرفنگشن،سالگرہ،پارٹیوں اورعید کے موقع پرایک دوسرے کوپھول پیش کئے جاتے ہیں..کسی بھی فنگشن میں مہمان خصوصی کی آمد پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیاجاتا ہے….اس سے چاہت اورمحبت کا اظہار ہوتا ہے۔گلاب کے پھول خوشی اورغمی دونوں موقع پر استعمال ہوتے ہیں…شادیوں پر بھی بارات کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جاتی ہیں…اورمرقد پر بھی پھولوں کی پتیاں ہی ڈالی جاتی ہیں…معصوم اورننھے بچوں کوپھولوں سے تشبہیہ دی جاتی ہے….نرسری والوں اورکئی دوکانداروں کاروزگار صرف ان گلاب کے پھولوں سے ہی وابستہ ہوتا ہے۔کیونکہ خوشی اورغمی کے موقع پر ان کی خریداری میں اضافہ ہوجاتا ہے۔معصوم اورغریب بچے ایک وقت کی روٹی کی خاطر ننھے ہاتھوں میں پھولوں کے گجروں کوفروخت کرتے نظر آتے ہیں…پھول گھر میں ہوں….یادفتر میں خوشگوار ماحول کی ضمانت ہیں۔
گلاب اپنے اندر بیشمار طبی خواص رکھتا ہے اورحکماء نے اس پر بڑی تحقیق کی ہے…گلاب کی پتیوں کاعرق سردرد کیلئے شافی ہے….گلاب کا پھول انسانوں کیلئے قدرت کاانمول تحفہ ہے… انسان اپنے محبوب کو سرخ گلاب پیش کرتا ہے…..فیملی میں اپنے بچوں کو کسی بھی کامیابی پر یا فیملی کا سربرہ کوکوئی بھی کامیابی ملے…اسی طرح خاوند اپنی بیوی کوشادی کی سالگرہ پر یا کسی بھی خاص خوشی کے موقع پر گلاب کے پھول پیش کرتا ہے…اس سے اظہار محبت بھی ہو تا ہے اورمحبت تازگی کااحساس دلاتے یہ پھول اورمحبت اورمضبو ط ہوتی ہے۔جب ہم ایک نظر اسکول؛کالج اوریونیورسٹی پر ڈالتے ہیں توگلاب وہاں عام دیسی عوام سے زیادہ نظر آتے ہیں…میرے خیال ہرانسان کو دوسرے انسان کو سرخ گلاب کا سرخ پھول پیش کرنا چاہئے..یوں زندگی کی ابتداء شاید اس سرخ پھول سے ہو….پھولوں میں اسے پھول کا بادشاہ کہا جاتا ہے…یہ پھول کسی سنگدل کو بھی پیش کردیئے جائیں تو اس کا دل بھی موم ہوجائے…یہ گلاب کے پھولوں کااعجاز ہے کہ قدرت نے پھول میں نرمی…مروت..اورتازگی کاامتزاج پیدا کیا ہے۔گلاب کے پھول…پھولوں کی سجاوٹ اورآرائش کیلئے استعمال ہوتے ہیں…جودیکھنے والی کی آنکھوں کو خیرہ کردیتی ہے۔
ًٌسنا ہے اس کے لبوں سے گلاب جلتے ہیں
سو ہم بہار پر الزام دھر کے دیکھتے ہیں!