Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

سردی کی آمد…خواتین کے پہناوے

گرمی کازور ٹوٹتے…جاڑے کی سرد شاموں کی آمد.مزاج اورموڈ پر اثر انداز ہوتی بدلتی رتیں

بدلتے موسموں کیساتھ خواتین کے مزاج اورلباس کے رنگ بھی بدلتے ہی

.گرمیوں میں چونکہ ہلکے رنگوں کو ترجیح دی جاتی ہے اورسردیوں میں خواتین تیز رنگ کے لباس پہننا پسند کرتی ہیں..سردیوں کی شامیں موڈ…مزاج کو رنگین بنا دیتی ہیں..موسم بدلا…مارکیٹوں میں خواتین کا رش…خواتین اپنے اوربچوں کی سردیوں کے کپڑے خاص کر جرسیاں..سویٹرز..جرابیں وغیرہ خریدتی نظر آرہی ہیں..خواتین کی خواہش ہوتی ہے روز مرہ کے لباس کے علاوہ پارٹی فنگشنز میں ان کا لباس منفرد نظر آئے اوردیکھنے میں بھی بھلا لگے…سردیوں میں عموماً کاٹن،کھدر،وول،لیلن وغیرہ پہنی جاتی ہے…

آجکل شادیوں کاسیزن بھی شروع ہوچکا ہے…شادیوں کے کپڑوں کی خریداری اورتیاری ایک الگ مسئلہ ہے…مسئلہ شاید اتنا نہ بھی ہو…کچھ کپڑے اگر کہیں ایک دوبار پہنیں ہیں توکہیں دوبارہ وہ شادی بیاہ میں پہنے جاسکتے ہیں…ایک مہنگائی نے زندگی اجیرن کررکھی ہے اوردوسری طرف ایک لباس اگر کسی ایک فنگشن..شادی میں پہن لیا…دوبارہ تو پہنے کا سوچا ہی نہیں جاسکتا..اگر یہ سوچ ذہن سے نکال دی جائے…فضول خرچی کی بجائے کچھ کپڑے کسی پارٹی..شادی بیاہ میں دوبارہ پہن لئے جائیں…خرچہ بھی بچ جائے اورذہنی سکون بھی مل جائے…بیشمار ہمارے پاس ایسے لباس ہوتے ہیں جو پڑے پڑے سالوں پڑے رہتے ہیں..لیکن اس کے پہننے کی باری نہیں آتی۔نت نئے لباس خواتین کی کمزوری بھی ہے …شوق اپنی جگہ لیکن کپڑوں کی خریداری ضرورت اورحالات کے مطابق کرنی چاہئے..گذشتہ سالوں آپ کچھ آسانی سے شاپنگ خوشی سے کر لیتے تھے لیکن مہنگائی کے سونامی نے خریداری کامزہ پھیکا کردیا ہے۔خریداری کریں..کیا کریں اورکیا نہ کریں!بچوں کے پاجامے..انرز…جرابیں..سویٹرز..جرسیاں…روٹین کی الگ جرسی،جیکٹ اورسکول کی الگ جرسی وغیرہ اسی طرح خواتین کی اپنے لباس کیساتھ شالز..جرسی..اوربند شوزوغیرہ سب خریداری کرنا ایک بہت بڑی ذمہ داری بھی ہوتی ہے…اور ضرورت بھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں