Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

ورلڈ وار کے خوف سے پوری دنیا بے چینی اور کرب میں مبتلا ہے۔ اس کو روکا جائے، امن سیمینار میں مقررین کا اظہارِ خیال

نیویارک ایمبسیڈر آف پیس و چیف کو ارڈنیٹر بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان مشتا ق احمد کمبوہ محمدی مولائی اور پاکستان کرسچئین ایسوسی ایشن ”یو ایس یو“ کے اشتراق سے بروکلین کے مقامی پنجاب ریسٹورنٹ میں ایک ”امن سیمینار“ کا انعقاد ہوا۔ جس کے مہمانِ خصوصی پاکستا نی ڈپٹی جرنل قونصل محمد عمر شیخ اور دیگر مہمانان ِ گرامی میں فرح پلوس سٹی کونسل ویمن اور نمائندہ پبلک ایڈوکیٹ جمانی ولیم، میڈم سیما کراتینہ کوارڈنیٹر انٹر فیتھ ”یو این او“ ،بنگلہ دیشی آفیشلز شاہینہ و دیگر نیویارک آفیشلز اور تمام مکتبہ فکر اور مذاہب کے رہنماؤں کی شرکت و اظہار خیال۔

جبکہ پروگرام میں نیویارک کی معروف شخصیات چوہدری محمد سرور صدر پی پی پی نیویارک، سید زاہد شہباز سی او پاک وطن نیوز، عبد ا لروف بھلی کوارڈنیٹر، میاں ظفر اقبال ڈپٹی چیف کوارڈنیٹر، جیمز سیپیرین عزیز بٹ سیاسی و سماجی شخصیت، م حمد طاہر سندھو، شبیر بیگ، ہمایوں قریشی اور میڈم ریبا سفیدہ بیگم اور کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ پروگرا م کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن ِ پاک سے کیا گیا۔ دیگر مذاہب کے تمام مقررین نے اظہار ِ خیال کے دوران ورلڈ وار کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اب جبکہ تمام مذاہب کے افراد ایک جگہ اکھٹے ہیں اور امن و امان کی زندگی بسر کر رہے ہیں تو خدارا اقوام ِ عالم کو ان جنگوں میں نہ گھسیٹا جائے، بلکہ تمام مسلم، جیوش، اور کر سچئین، ہندو و سربراہ اور دیگر مذاہب کے رہنماء ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو کر …. بیٹھ کر اس سنگین مسئلے کا حل نکالیں۔ اور اقوامِ عالم میں جو انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے ان کو روکا جائے۔

اور تمام انسانوں کو خواہ وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں ان کو جانی وما لی تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ دنیا میں امن و امان قائم ہو سکے۔ کیونکہ کوئی ملک بھی اپنی جگہ جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ مقررین نے سیمینار سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر ایسے معاملات پر نظر ثانی نہ کی گئی تو پوری دنیا عدمِ استحکام کا شکا ر ہو کر رہ جائے گی اور اقوامِ عالم میں کثیر تعدا د میں انسانی جانوں کے ضیاع کے خدشات موجود ہیں جو کہ ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ا س موقع پر صدور صاحبان امریکہ، روس، چائنہ، پاکستان اور ایران سے بھی درخواست کی۔ کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مفاہمت کیلئے کوشش کی جائے تاکہ ورلڈ وار کے خوف سے پوری دنیا بے چینی اور کرب سے دوچار ہے۔ ان ممالک کو مفاہمت کی طرف لایا جائے۔ ڈپٹی قونصل جرنل شیخ محمد عمر و دیگر آفیشلز نے کہا کہ اس وقت ایسے سیمینارز کی اشد ضرورت ہے۔ چیف کوارڈنیٹر بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان مشتاق احمد کمبوہ، عبد

الرؤف بھلی، سید زاہد شہباز سی او پا ک وطن نیوز، ولیم شہزاد، جیمز سیپرین، جیش پرتاب، میاں ظفر ا قبال کیساتھ جیوش رہنما اور دیگر مذہبی رہنماؤں نے اس کاوش کو سر اہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا اور نیویارک آفیشلز کی جانب سے اعزازی امن کاوش کی سائٹیشن بھی پیش کی گئی۔ جبکہ ”امن سیمینار“ کے مہمان ِ خصو
صی محمد عمر کے والد پاکستان میں گذشتہ دنوں وفات پا گئے تھے …… ان کے ایصال و ثواب کیلئے مشتاق احمد کمبوہ و دیگر تمام شرکاء نے دعائے مغفرت کی۔ اور پروگرام کے آخر میں پر تکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس پر عبد الروف بھلی نے آنیوالے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں