Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

ای کارڈ آگاہی سیمینار کا انعقاد

ای کارڈ آگاہی سیمینار ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے ہال میں منعقد کیا گیا۔ اس سیمینار کے ڈائریکٹر ایکسائز، ای ڈی او ایکسائز او ر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس سیمینار کے مہمان ِ خصوصی چوہدری آصف صدیق ایس ایس پی پنجاب پولیس، اور ریاض انجم ایڈمنسٹریٹر آفیسر ڈی سی او آفس تھے اور مہمانِ اعزاز پاور لومز انڈسٹری فیصل آباد کے چیئرمین وحید خالق رامے تھے۔ سیمینار میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مقررین نے عوام کو ای کارڈ کی آگاہی کے متعلق تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے اس کی افادیت کے بارے میں بتایا کہ اس کارڈ کو متعارف کرنے کا مقصد ایک تو محکمہ سے آزاد ہو جائیں گے اور گاڑی کی رجسٹریشن اور مالکانہ حقوق اس کارڈ کے ذریعے آپ حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ کے پاس یہ ڈاکومنٹس ہیں تو آپ تھانے کی بجائے ان ڈاکومنٹس کے ذریعے ہی آپ کو مکمل انفارمیشن مل جائے گی۔ مقررین نے مزید اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے گاڑ ی یا موٹر سائیکل کہیں فروخت کرنی ہے، اور گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی اب آسانی سے بن جائے گی ….. پہلے چونکہ گاڑی کی نمبر پلیٹ بننے میں کافی دشواریوں کا سا منا کرنا پڑتا تھا۔ اب ای کارڈ کے ذریعے آپ کے گاڑی اور موٹر سا ئیکل کے یہ مسائل آسانی سے حل ہو جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں