Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78
Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84
چکن چاؤ مین
پہلا مرحلہ
پانی حسبِ ضرورت
سپیگٹی …… 1 پیکٹ
نمک …… 1 چائے کا چمچ یا حسب ِ ضرورت
کوکنگ آئل ….. 2 کھانے کے چمچ
سویا ساس ….. 1 کھانے کا چمچ
دوسرا مرحلہ
سرکہ …… آدھا کھانے کا چمچ
سفید مرچ ….. آدھا کھانے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر ….. آدھا کھانے کا چمچ
نمک ….. آدھا کھانے کا چمچ
لہسن، پاؤڈر ….. 1 چائے کا چمچ
تیسرا مرحلہ
چکن بون لیس لمبا کٹا ہوا …..300 گرام
بیکنگ سوڈا ….. 1 چٹکی
آئل ….. 2 کھانے کے چمچ
سویا ساس …. 2 کھانے کے چمچ
چلی ساس …. 3 کھانے کے چمچ
چلی گارلک ساس …. 1 کھانے کے چمچ
اویسٹر ساس ….. 2 کھانے کے چمچ
چینی ….. 1 کھانے کا چمچ
تیسرا مرحلہ
گاجر …. 1 کپ لمبائی میں کٹی ہوئی
شملہ مرچ ……1 کپ ….. لمبائی میں کٹی ہوئی
بند گوبھی ….. باریک کٹی ہوئی آدھا کپ
آئل ….. 2 چمچ
لہسن پیسٹ ….. 1 چمچ
طریقہ
ایک برتن میں پانی ابالیں …. ا س میں سپیگٹی ڈال دیں، نمک اور تیل بھی شامل کر دیں اور اچھی طرح ابالیں ….. پھر اسے چھلنی میں ڈا ل کے چھان لیں۔
ایک باؤل میں سویا ساس، سرکہ، سفید مرچ پاؤڈر، نمک، لہسن پاؤڈر ڈال کر ملا لیں۔ اس میں چکن اسٹرپس ڈال دیں ….. بیکنگ سوڈا بھی شامل کر دیں۔ اور 15 منٹ کیلئے رکھ دیں۔ ایک کڑاہی میں آئل گرم کریں، اور چکن کو فر ائی کریں اور نکال کر الگ رکھ دیں۔
ایک باؤل میں سویا ساس، سرکہ، چلی ساس، چلی گارلک ساس، اویسٹر ساس، چینی، نمک، کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر ساری چیزیں ملا لیں۔ چاؤ مین ساس تیار ہے۔ الگ کڑاہی میں تھوڑا تیل ڈال کر اس میں گاجر، شملہ مرچ، اور بند گوبھی ڈال کر ہلکا سا دو منٹ کیلئے فرائی کر لیں اور الگ رکھ دیں۔ اب ایک کڑاہی میں تھوڑا سا تیل اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر فرائی کریں اور فرائی کیا ہوا چکن شامل کر دیں۔ سپیگٹی بھی ڈال دیں ….. چاؤ مین ساس بھی اس میں شامل کر دیں اور ایک منٹ تک الٹ پلٹ کرتی رہیں۔ آخر میں تمام سبزیاں جو الگ تیار کی تھیں …. شامل کر دیں۔ اور مکس کریں اور پھر خوبصورت سے پلیٹر میں نکال لیں۔