Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78
Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84
پاسو ویمن آرگنائزیشن کی جانب سے انٹر فیتھ ہارمنی اور مدر ڈے کے حوالے سے تقریب
نیویارک بروکلین ”کوئی آئی لینڈ‘‘ کے معروف ریسٹورنٹ جلسہ میں ”پاسو ویمن آرگنائزیشن“ کی جانب سے انٹر فیتھ ہارمنی اور مدر ڈے کے حوالے سے میڈم عطیہ شہناز کوارڈنیٹر میئر نیویارک نے ایک بڑی اور پر تکلف تقریب کا انعقاد کیا ۔ جس کی مہمانِ خصوصی جنیفر کمار نیویارک اسمبلی مین اور ریٹا جوزف سٹی کونسل ویمن تھیں۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعت شریف سے کیا گیا جبکہ پروگرام کی ترتیب اور سیکرٹری کے فرائض ارسلان نے انجام دیئے۔ پروگرام کا مقصد لوگوں کے درمیان امن و امان کو بہتر بنانا
اور احترام انسانیت کیساتھ والدین کے تقدس کو ہر صو رت قائم رکھنا ہے۔ جبکہ مدر ڈے کی نسبت سے پروگرام کا پہلا ایوارڈ best mother 2024 میڈم ریٹا جوزف سٹی کونسل کو مشتاق احمد کمبوہ اور میڈم عطیہ نے دیا اور best couple 2024 کا ایوارڈ میڈم شاہین کھوکر اور ان کے شوہر کو میڈم جیفر کمار اور ریٹا جوزف نے دیا۔ جبکہ پروگرام میں عدیل رانا انسپکٹر نیویارک پولیس، پیس فل پرسن مرزا آصف بیگ، سلمان یونس، مارک ایپل، ولیم شہزاد، جیمز سپرین، میاں ظفر ا قبال، ڈپٹی چیف کوارڈنیٹر کے علاوہ میڈم عذر ڈار اور کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد مرد و خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ جبکہ ”pasow“ کی جا نب سے مرد و خواتین کو کثیر تعداد میں شیلڈز اور سائیٹیشنز بھی دی گئیں۔ پاسو ٹیم کے ڈائریکٹر ارسلان اور ان کی اہلیہ نے عطا ارشد، فوکل پرسن عدیل خان، مسٹر اور مسز شاہین کھوکر، میڈم زم زم مصطفی، میڈم عذرا ڈار، میاں ظفر ا قبال، ماجد حسن، سلمان یونس و دیگر کو شیلڈز و اعزازی سر ٹیفکیٹ دیئے گئے۔ پروگرام سے مقررین مارک ایپل، سلمان یونس، مشتاق احمد کمبوہ محمدی مولائی، عدیل رانا انسپکٹر نیویارک پولیس و دیگر نے اپنے خیالات کاا ظہار کرتے ہوئے کہا
کہ دیار ِ غیر اسلام کے دو بنیادی رکن انٹر فیتھ ہارمنی ہیومن رائٹس اور والدین کی عظمت اور احترام کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے اسلامی طرزِ زندگی کے مطابق مخلوقِ خدا صلہ رحمی اور معاشرے میں امن و امان اور بھائی چارہ نہ ہو ….. وہ معاشرہ یا ملک عدمِ استحکام کا شکار رہتا ہے اور اللہ پاک نے والدین کی خدمت اور احترام کو ضروری قرار دیا ہے۔ اور اس پر عمل بہت ضروری ہے اور ان کاموں سے قومیں تعمیر ہوتی ہیں اور مقررین نے میڈم عطیہ شہناز کے دیارِ غیر میں اس اقدام کو سراہتے ہوئے ان کو اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی اور خراج ِ تحسین پیش کیا جبکہ پروگرام میں میڈم گلوکارہ عذرا جہاں نے والدین کی شان میں
غزلیں اور نغمے پیش کر کے پروگرام میں سماں باندھ دیا۔ اور پروگرام کا اختتام پر تکلف کھانے پر ہو ا۔