Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

تاریخی فتوحات….عوام خوشی سے نہال

گذشتہ کئی سالوں سے پاکستانی عوام کئی مسائل سے دوچار… اورپے درپئے مہنگائی کے وار نے عوام کی خوشیاں چھین لی ہیں.. عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں… اور گذشتہ دوسال سے کرونا کی آتی جاتی لہروں نے ہزاروں لوگوں کی زندگیاں چھین لی… اورہزاروں لوگ زندگی موت کی جنگ لڑرہے ہیں…اورعوام جس نفسیاتی اورذہنی کرب سے گزر رہی ہے…اس کا انداز ہ لگانا مشکل! سخت گرمی کا طویل زور ٹوٹا…سردی کی آمد….. بدلتی رتیں…بل کھاتی ہوائیں اوربارشوں کے خوشگوار موسم نے..ایک طرف لوگوں کو ذہنی سکون دیا عوام ٹھنڈے اورمزیدارموسم سے ریلیکس کرتے….اورمزیدا رپکوانوں کے مزے لے رہے ہیں…خاص کرسردی کی آمد کیساتھ ہی گرم گرم سوپ اورمچھلی سے لوگ لطف اندوز ہورہے ہیں۔

دوسری طرف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان نے بھارتی کھلاڑیوں کی جو دھلائی کی…وہ صدیوں بھلا نہیں پائیں گے.. تاریخ میں ایسے لمحات کم ہی آتے ہیں…پاکستان نے بھارتی کھلاڑیوں کوتاریخ میں پہلی بار دس وکٹوں سے شکست دی..اوردوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کوشکست دیکر رہی سہی کسر پوری کردی… گذشتہ کئی سالوں سے پاکستانی کو کوئی ایسی بڑی خوشی نہیں ملی…کرونا…مہنگائی اوردیگر لاتعداد مسائل میں گھری عوام کوپاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی شاندار اورذمہ دارنہ پرفارمنس سے عوام کے دکھ وقتی طور پر بھلادیئے…محمد رضوان اورفاتح اعظم..بابر اعظم نے جس انداز اورذمہ داری سے ایک ایک بال کو کھیلے…ایک ایک پل ایک ایک لمحہ ناقابل یقین اوربیان سے باہر.. دونوں کھلاڑیوں نے 152رنز کا ہدف باآسانی پورا کرلیا.. اس سے قبل ورلڈ کپ کی سب سے بڑی شراکت تھی۔پاکستان اوربھارت کے میچ کا..تاریخ کا یادگار دن…یاد گار لمحات…ملک بھرمیں لوگوں نے اس میچ کودیکھنے کیلئے بڑی بڑی اسکرینوں کا اہتمام کیا… اورساتھ ساتھ مختلف پکوانوں سے لطف اندوز ہوتے رہے…میچ جیتنے کی خوشی میں ملک بھرمیں مٹھایاں بانٹی گئیں..بھنگڑے ڈالے گئے…ڈھول کی تھاپ پر رقص کیاگیا…پاکستان جیت کی خوشی اپنی جگہ لیکن اصل بات…مسلسل ڈٹے رہنے کی ہے…وقار سے اس جنگ کو جیتنے کی ہے…ذہنی..نفسیاتی طور بھارت کو شکست دے دی….اس شکست سے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا….بھارت میں اس شکست سے صف ماتم بچھ گئی..اسی طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم جو گذشتہ دنوں پاکستان سے اچانک دورہ منسوخ کرکے واپس چلی گئی تھی…اس ٹیم کو شکست دے کر..پاکستان کا سردنیا بھر میں فخر سے بلند کردیا۔۔حارث رؤف نے نیوزی لینڈ کے مضبوط4بیٹسمینوں کو آؤٹ کیا.پاکستان اورنیوزی لینڈ کے سنسنی خیز میچ کے آخری لمحات میں شعیب اور آصف نے میچ کوسنبھالا اورچھکوں کی بارش کرکے میچ کی فتح اپنے نام کرلی…اوردنیا بھر میں پاکستانی ان دونوں میچزکے ایک ایک پل سے سرشار رہے…نیت صاف

..ہو….دل…دماغ ہر طر ح کی کرپشن سے پاک ہوں…محنت اورمستقل مزاجی سے ڈٹیں رہیں…توزندگی میں کامیابیاں اورشاندار کامیابیاں یقینا ملتی ہیں…جس سے آپ کا وطن کانام دنیا بھر میں روشن ہوجاتا ہے…زندہ باد پاکستانی ٹیم…انشاء اللہ آپ ورلڈ کپ جیت کرآؤ گے..ہماری دعائیں پاکستانی ٹیم کیساتھ..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں