Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78
Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84
چکن اینڈ چیز بیک رولز
(پارٹ….. 1)
اجزا
میدہ …… 3 کپ
نمک ….. 1 چائے کا چمچ
چینی …… 1 کھانے کا چمچ
آئل ….. 2 کھانے کے چمچ
پانی …… حسبِ ضرورت
انڈہ ….. 1 عدد
سفید تل یا کلونجی ….. حسبِ ضرورت
طریقہ
ایک کپ نیم گرم پانی لے لیں، اس میں چینی اور خمیر ڈال کے 2 سے 3 منٹ کیلئے چھوڑ دیں۔ دوسرے باؤل میں میدہ چھان کے ڈال لیں، اس میں نمک اور آئل شامل کر دیں۔
پھر خمیر والے پانی سے آٹا گوندھ لیں، اس دوران اگر اور پانی کی ضرورت پڑے تو بھی نیم گرم پانی ہی استعمال کریں۔ آ ٹا نہ زیادہ نرم اور نہ زیادہ سخت ہو اب اسے1 گھنٹے کیلئے چھوڑ دیں۔ 1 گھنٹہ میں آٹا پھول کے ڈبل ہو جانا چاہئے۔
(پارٹ … 2)
اجزا
چکن ….. آدھ کلو بون لیس
لہسن ادرک کا پیسٹ …. 1 کھانے کا چمچ
پیاز باریک کٹی ہوئی ….. 1 عدد
کالی مرچ ….. 1 چائے کا چمچ
نمک ….. 1 چائے کا چمچ
آئل ….. 2 کھانے کے چمچ
میدہ ….. 1 کھانے کا چمچ
دودھ …… 1 کپ نارمل سائز
چیڈر چیز ….. آدھا کپ
موزیلا چیز …. آدھا کپ
طریقہ
چکن کو نمک اور تھوڑا پانی ڈال کے ابال لیں ….. یہاں تک کہ پانی اندر ہی خشک ہو جائے، اب ایک کڑاہی میں باریک کٹا ہوا پیاز آئل میں فرائی کریں، ہلکا براؤن کر لیں، اس میں لہسن، ادرک کا پیسٹ شامل کریں۔ اور کالی مرچ بھی ڈال دیں۔ اب اس میں میدہ شامل کر کے بھونیں ….. ابلے ہوئے چکن کے باریک ریشے بنا لیں یا چاپر میں ڈال کے باریک کر لیں۔ اب اس کو بھی کڑاہی میں ڈال کے بھون لیں اور د ودھ شامل کر دیں، نمک کی ضرورت پڑے تو ڈال لیں۔ دودھ خشک ہو جائے تو اتار لیں، ٹھنڈا ہونے پر چیز کو کدوکش کر کے ڈال دیں۔
(پارٹ نمبر …. 3)
گوندھے ہوئے آٹے کے پیڑے نارمل سائز کے بنا لیں، اس کی روٹی بیل لیں اور ا س کے 6 تکون کاٹ لیں چھری کی مدد سے۔ تیار شدہ چکن کے مصالحے کو تھوڑا سا چمچ کی مدد سے اٹھا کے تکون کے بڑے والے حصے کی طرف رکھیں۔ اب اس ڈو کو تکون کے نوک والے حصے کی طرف فولڈ کر لیں ….. اب
بیکینگ ٹرے میں فوائل یا پیپر بچھا لیں اور گریس کر لیں ….. تمام بنے ہوئے ”بریڈ رول“ گریس کی ہوئی ٹرے میں رکھتی جائیں۔ ایک باؤل میں انڈے کو پھینٹ لیں اور برش کی مدد سے تمام رو لز پہ انڈہ لگائیں اور اس پر کلونجی یا تل چھڑک دیں …… بیکینگ اوون کو پہلے سے ہی پری ہیٹ کر لیں جب پری ہیٹ ہو جائے تو رولز والی ٹرے بیکینگ اوون میں رکھ دیں، 15 سے 20 منٹ کیلئے 180 ڈگری پر بیک کر لیں اوپر سے ہلکا براؤن ہو جائے تو نکال لیں۔