Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78
Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84
مارک اپ شرح، بجلی گیس قیمتیں، فیصل آباد کے 1000 پاور لومز بند
پیداواری عمل جاری رکھنا ممکن نہیں رہا، مزید ملز بند ہونے سے بیروزگاری کا نیا سیلاب آئے گا، پاور لومز مالکان
فیصل آباد ( شہباز احمد ) مارک اپ کی شرح میں نمایاں کمی نہ ہونے اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث فیصل آباد کی 100 سے زائد ٹیکسٹائل ملز کی بندش کے بعد ایک ہزا ر سے زائد پاور لومز یونٹ بھی بند ہو گئے ہیں۔ فیصل آباد میں پاور لومز سیکٹر سے تقریباً 5 لاکھ سے زائد مزدوروں کا روزگار وابستہ ہے۔
پاور لومز مالکان کا کہنا ہے کہ پیداوار ی لاگت میں اضافے اور خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ان کیلئے پیداواری عمل جاری رکھنا ممکن نہیں رہا ہے۔ پاکستان ہوزری مینو فیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف چوہدری سلامت نے بتایا کہ پاور لومز سیکٹر کے مرکزی علاقے غلام محمد آباد میں پاور لومز کے 2100 چھو ٹے بڑے یونٹ واقع ہیں، جن میں سے 1000 کے قریب بند ہو چکے ہیں۔ خطے میں سب سے زیادہ مارک اپ او ر انرجی ٹیرف پاکستان میں ہے جس کی وجہ سے ایکسپورٹ انڈسٹری میں زیادہ تر ملیں جزوی طور پر یا مکمل طور پر بند ہو چکی ہیں۔ او ر اب اس کے اثرات پاور لومز سیکٹر پر بھی نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فوری طور پر مارک اپ ریٹ میں نمایاں کمی کر کے ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے بجلی او ر گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کی تو مز ید ملیں بند ہونے سے بیروز گاری کا نیا سیلاب آ جائے گا۔ انڈسٹری کے موجودہ حالات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش مسائل کو فوری طو ر پر حل نہ کیا تو ملکی معیشت کو شدید دھچکا لگنے کا اندیشہ ہے۔