Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

بالوں کی صحت اور مختلف اقسام کے تیلوں کے بارے رپورٹ

آپ بالوں کو خوبصورت دیکھنا چاہتے ہیں تو! سرمیں سرسوں کاتیل لگانا شروع کردیں…

جب چھوٹے ہوتے تھے تودادی اماں پکڑکر سرمیں تیل کی مالش کرتی تھیں.. اورپھرکس کرچٹیا باندھ دیتی تھیں۔دودن چٹیا بندھی رہتی…تیسرے دن چٹیا کھلوا کرسردھلواتی تھیں… اس کانتیجہ یہ نکلا کہ آج سر کے بال گھنے…سیاہ…چمکدارہونے کیساتھ ساتھ خشکی سے پاک ہیں….لیکن آج زمانہ بدل گیا…اورلوگوں نے سروں میں تیل لگاناہی چھوڑ دیانوبت یہاں تک آپہنچی ہے کہ چھوٹی عمروں میں ہی سر کے بال سفید ہونا شروع ہوگئے ہیں…بالوں کے بہت سارے مسائل نے جنم لے لیا ہے..اگر بچوں کے سروں میں تیل لگائیں…تو وہ لگانے ہی نہیں دیتے…نوجوان لڑکے لڑکیاں تیل لگانا ہی گوارانہیں کرتے..آج کل کی نوجوان نسل تومارکیٹ میں آئے نت نئے شیمپو، مختلف برانڈکیمیکلز سے بھر پور نہ جانے کیا کیاپراڈکٹ بالوں کیلئے استعمال کررہی ہیں…بڑے شہروں سے شروع ہونیوالایہ فیشن اب چھوٹے چھوٹے شہروں اورقصبوں تک کواپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔تاہم گاؤں میں آج بھی مائیں بچیوں کوبچپن ہی سے سر میں تیل لگاکر کس کرچٹیا باندھ دیتی ہیں…بزرگ خواتین کہتی ہیں کہ ”تیل لگانے سے بالوں کی مضبوط نشوونماہوتی ہے اوربال تیزی سے بڑھنے کیساتھ ساتھ گھنے بھی ہونے لگتے ہیں“یہ بات دل کو بھی بھلی لگتی ہے کیونکہ آج بھی بزرگوں کے بالوں کودیکھیں تو گھنے ہی دیکھنے کوملیں گے۔آجکل اکثر سننے کوملتا ہے کہ بال بہت کمزور اورروکھے اورسفید ہوگئے ہیں…بہت گرتے ہیں…بال لمبے نہیں ہوتے…اگر سوچیں! تو اس کی وجہ یہی ہے کہ ہم اپنے بالوں کی صحت اور ان کی خوراک پر توجہ ہی نہیں دیتے…. اورجب سے ہی ان پر توجہ نہ دی گئی ہو تو پھر بڑ ے ہونے پر بالوں کی بیماریوں کالاحق ہوجانا یقینی ہے…کیا آپ نے کبھی سوچا ہے؟ کہ آپ کے بالوں کوصحیح خوراک مل رہی ہے یا نہیں….اوریہ کہ آپ اپنے بالوں کی درست طریقے سے روزانہ صفائی کررہی ہیں یانہیں؟بالوں کی صحت کیلئے مختلف قیمتی شیمپو،ہیئرکنڈیشنزاورٹوٹکے آزمائے جاتے ہیں….لیکن تیل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی…اگر آپ کی خوائش ہے کہ آپ کے سرکے بال گھنے،سیاہ،چمکدار ہونے کیساتھ ساتھ خشکی وسکری سے بھی محفوظ رہیں…تو پھرسرمیں سرسوں کاتیل لگانا شروع کردیں… اس قدر کہ وہ بالوں کی جڑوں تک پہنچ جائے….اوربالوں کی ٹھیک نشوونماکرسکے…تیل صرف بالوں کیلئے ہی ضروری نہیں….مختلف اقسام کے تیل درد سے نجات کیلئے بھی استعمال کئے جاتے ہیں… (کلونجی کاتیل) حدیث نبویﷺ ہے کہ ”کلونجی میں موت کے سواہربیماری کاعلاج ہے“۔طبی نقطہ نظر سے روغن کلونجی ذیابیطس،فالج،دمہ،جلدی امراض کیساتھ ساتھ امراض کلب، خشکی اوردرد دور کرنے کے علاوہ بالوں کیلئے بے حدمفید ہے۔(زیتون کاتیل)حدیث نبویﷺ کہ زیتون کے تیل کو کھاؤ اور اس سے جسم کی مالش کرو کیونکہ یہ پاک،صاف اورمبارک ہے…زیتون کاتیل خشک جلدکونرم… ملائم کرتا ہے… اورچہرے کی رنگت کونکھارتا ہے……بدن کوقوی کرتا ہے…اس لئے کمزور بچوں کوزیتون کے تیل سے مالش کرنی چاہئے….زیتون کاتیل فالج،گھنٹیا کے علاوہ خارش،چنبل،خشکی اورگنج کی صورت میں بھی مفید ہے۔(سرسوں کاتیل)سرسوں کاتیل بھی جسم کی مالش اوربالوں کولگانے کے علاوہ کھانے پکانے کیلئے بھی استعمال کیاجاتا ہے…یہ نہ صرف جسم میں کولیسٹرول کوبڑھنے نہیں دیتا بلکہ گھی اوردیگر تیل کے برعکس جسم میں چربی اوروزن کو بڑھنے سے روکتا ہے….اسے اچار کی تیاری کیلئے میں بھی استعمال کرتے ہیں…کھانا پکانے سے پہلے سرسوں کے تیل کواچھی طرح کھول لیاجائے تو اس میں پکائے گئے سالن سے کچے تیل جیسی مہک دور ہوجاتی ہے….سرسوں کے تیل سے سر کے بالوں کی روزانہ مالش بالوں کوگھنا اورچمکدار بنانے کے علاوہ سر کی جلدکو خشکی وسکری سے صاف کرتی ہے… اس سے دماغ کو بھی تراوٹ اورسکون ملتاہے….(ناریل کاتیل)ناریل کاتیل بالوں میں لگانے سے نہ صرف بال گرنا بند ہوجاتے ہیں….بلکہ یہ بالوں کونرم وملائم،چمکدار… اورلمبا کرتا ہے اس کی قدرتی خوشبو وتازگی کااحساس بھی پیداکرتی ہے…واضح رہے کہ ناریل کاتیل بھی کھانا پکانے میں استعمال کیاجاتا ہے۔(آملہ،ریٹھا اورسکاکائی کامکس تیل)یہ تیل سرپر لگانے سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں…. اوررفتہ رفتہ بال گرنا بند ہوجاتے ہیں….یہ تیل…خشکی وسکری….کے خا تمے کیساتھ ساتھ بالوں کی سفیدی کو بھی دور کرتا ہے….اوربال لمبے…،سیاہ،چمکدار… نرم وملائم ہوجاتے ہیں…(مچھلی کاتیل)مچھلی کاتیل بدن کو قوت بخشتا ہے….اس لئے کمزور اشخاص اورلاغر بچوں کوچند قطرے دودھ میں ملاکردینا انتہائی مفید ہے…. اپنی افادیت کیساتھ ساتھی یہ خاصا گرم ہوتا ہے اس لئے ہمیشہ اس تیل کااستعمال ڈاکٹر کے مشورے کے بعد ہی کیاکریں…گھنٹیا،جوڑوں،پٹھوں اورہڈیو ں میں دردکی صورت میں اگر مچھلی کے تیل سے مالش کی جائے….تو درد کی شدت میں کمی آجاتی ہے…مچھلی کے تیل کی افادیت کے پیش نظر دواسازکمپنیاں اس کے کیپسول بھی تیار کرتی ہیں….تاہم ڈاکٹرکی ہدایات کے بغیر انہیں استعمال نہیں کرنا چایئے۔(بادام کاتیل)بادام کے تیل دوطرح کے ہوتے ہیں…. بادام شیریں کاتیل…بادام تلخ کاتیل….روغن بادام میں گوشت اورمچھلی سے زیادہ پروٹین،دودھ سے دوگنی مقدارکیلشیم اوروٹامنزپائے جاتے ہیں۔ دماغی صحت اوریادداشت بڑھانے کیلئے سرپر اسکی تیل کی مالش بھی مفید ہے۔ یادداشت تیز کرنے کیلئے”روغن بادام شیریں“ کاایک ٹوٹکہ بھی ہے اوروہ یہ ہے کہ رات کو سوتے وقت شہادت کی انگلی تیل میں ڈبو کر سر کے درمیان میں لگائیں۔ اس سے یادداشت تیز اوردماغی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے… یادرکھیں کہ ایک انگلی سے زیادہ تیل نہیں لگانا ہے۔”بادام تلخ کاتیل“ چہر ے کی رنگت نکھارنے،داغ دھبوں اورچھائیاں دور کرنے کیلئے چہرے پرملتے ہیں…. اگر سرمیں جوئیں ہیں توجوئیں ختم ہوجائیں گی…کھانسی اوردمے کی حالت میں سینے پرمالش کرنے سے مریض کوافاقہ ہوتا ہے…. بالوں میں استعمال کرنے کیلئے جو بھی تیل آپ کے بالوں سے مطابقت کرجائے اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں