Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78
Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84
پرفیوم کیسے خریدیں؟
نیا پرفیوم خریدتے وقت بیشمار پرفیومز میں سے زیادہ سے زیادہ تین خوشبوئیں سونگھیں۔اس سے زیادہ سونگھنے سے آپ کسی بھی خوشبو کو پہچان نہیں پائیں گے۔اورخوشبوئیں آپس میں ملنے لگے گی۔پرفیوم کوخریدنے سے پہلے چیک کریں اورکم ازکم دس منٹ کے وقفے کے بعد دوبارہ سونگھیں اورپھر فیصلہ کریں۔ کسی اور شخص کے پرفیوم سے متا ثر ہوکر اپنے لئے وہی پرفیوم ہرگز نہ خریدیں کیونکہ ایک خوشبو ہرجسم پرایک سی نہیں رہتی،لہذا اس خوشبو کاانتخاب کریں جوآپکے لئے موزوں ترین ہو،خوشبو تبدیل کرنے کی بجائے ایک معیاری پرفیوم کواپنی پہچان بنا لیں۔ خوشبو جتنی دھیمی ہوگی…..اتنی زیادہ پرکشش ہوگی۔ ہمیشہ پرفیوم کی چھوٹی بوتلیں خریدنے کوترجیح دیں۔ (پرفیوم کااستعمال کیسے کریں)
روئی کے چھوٹے چھوٹے بال بناکر ان پر خوشبو لگائیں اور انہیں بیگ میں رکھیں،آپ کا بیگ بھی خوشبو دار ہوجائیگا۔
خوشبو کولباس پر لگانے کی بجائے جسم پرلگائیں،ایسا کرنے سے آپ کالباس پرفیوم کے داغ دھبوں سے محفوظ رہے گا۔
خوشبوکودیر تک قائم رکھنے کیلئے اسے کلائی پر،کانوں کے پیچھے اورگردن کے دونوں اطراف لگائیں۔
پرفیوم کو کبھی بھی زیادہ لمبے عرصے تک محفوظ نہ کریں،کیونکہ ایسے کرنے سے ان کی خوشبو اورتاثرماند پڑنے کاخدشہ رہتا ہے۔
پرفیوم باتھ روم میں رکھیں،ورنہ اس کی خوشبو متاثر ہوگی، پرفیوم کوٹھنڈی جگہ پر رکھنا بہترہے۔
گرمیوں میں پرفیوم کوایئر ٹائٹ باکس میں ڈال کر ریفریجرٹر میں رکھیں۔
پرفیوم لگانے کے بعد اسے ملنا نہیں چاہئے، خوشبو کوجلدمیں جذب ہونے دیں۔