میں عائشہ شفیق ہوں ، ایم ایس سی ماس کمیو نیکیشن ہوں . تعلیم سے فراغت پانے کے بعد فیصل آباد میں صحافت کے شعبہ سے ایک عرصہ تک منسلک رہی … قومی اخبارات میں لکھنے لکھانے کا سلسلہ جاری رہا… فیصل آباد شائع ہونے والے ایک اخبار کی ایڈیٹر شپ کے فرائض بھی انجام دیئے… بعدازاں ریڈیو پاکستان فیصل آباد میں اناؤنسمنٹ، کمپیئر نگ کرتی رہی ، اس کے ساتھ ہی ساتھ ایک ایڈورٹائزنگ کمپنی سے مارکیٹنگ مینجر کے طور پر بھی وابستہ رہی ۔
مجھے لکھنے کا شوق بچپن سے ہی تھا، جب صحافت سے باقاعدہ وابستہ ہوئی تو شوق کے ساتھ ہی ساتھ احساس ذمہ داری کا احساس بھی ہونے لگا. سوچا کہ بلاگنگ کرکے نہ صرف اپنے شوق کی تکمیل کروں بلکہ اپنے معاشرے کے افراد کو بھی اپنے تجربہ ، مشاہدہ کی روشنی میں کچھ بتاسکوں ، معاشرتی مسائل پر بات کرسکوں ، ان کے حل کے لئے کچھ نہ کچھ بات چیت کی جائے ، ایک فرد سے ایک معاشرے تک کی بہتری کے لئے تجاویز اور رہنما ہدایات پیش کی جائیں.ایک ایسے وقت میں جب زندگی کو مشکل سے مشکل بنایا جارہا ہے ، کچھ ایسے آئیڈیاز پر بات کی جائے کہ زندگی آسان سے آسان ہوسکے اور پرسکون بن سکے ۔
اس سارے معاملے میں مجھے آپ کے تعاون کی ضرورت ہے. میرے بلاگز پڑھیے اور پڑھتے رہئیے ، بلاگز کے نیچے تبصرہ کی صورت میں اپنی رائے دیجئے . مجھے آپ کی رائے جان کر نہایت خوشی ہوگی.اور ہاں ! آپ میرے بلاگ پر اپنے برانڈز ، کاروبار کےفروغ کے لئے اشتہارات بھی دیجیے . میں اپنے بلاگز کے ذریعے آپ کے کاروبار کے فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کرسکتی ہوں. سپانسر سٹوری لکھ سکتی ہوں. برانڈز پر ریویو لکھ سکتی ہوں. مجھے یقین ہے کہ میرے بلاگز بڑی تعداد میں لوگوں کو آپ کے کاروبار سے جوڑیں گے.آپ میرے ساتھ رابطہ میرے مندرجہ ذیل ای میل ایڈریس کے ذریعے کر سکتے ہیں.
[email protected]